بلاول اور صوبائی حکومت خوش نہیں ، وفاق سندھ کو مزید پیسے دے : مراد علی شاہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کے لیے وفاق سندھ کو مزید رقم فراہم کرے۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق نے ہمارے کچھ مطالبات منظور کیے ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں کے لیے بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی حکومت اب بھی خوش نہیں ہے۔ ہم چاہتے تھے کہ 3 سال تک زیادتی ہوئی ہے زیادہ پیسے اور منصوبے سندھ کے لیے رکھے جائیں۔ وفاقی حکومت سے احتجاج کے بعد سندھ کو مزید 30 ارب روپے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے 25 ارب روپے بجٹ میں رکھنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ سیلاب کے دوران تباہ حال سکولز کے لیے 2 ارب روپے دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
وزیر اعلٰی سندھ