• news

فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر 9 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سویلین کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔ چیف جسٹس نے درخواستوں پر سماعت کے لیے 9 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میںلارجر بنچ آج 11 بجکر45 منٹ پر سماعت کرے گا۔ جسٹس فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس سید مظاہر علی اکبر اور جسٹس عائشہ ملک بھی بنچ کا حصہ ہونگے۔ سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ اور اعتزاز احسن نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بھی سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ لارجر بنچ 

ای پیپر-دی نیشن