• news

بینظیر بھٹو کی کامیابیوںکا ذکر ایک پریس کانفرنس میں نہیں کیا جاسکتا، شازیہ مری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )   وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جمہوریت کا بیج بویا ، پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں کارکنان ، سول سوسائٹی اور صحافیوں نے تکالیف برداشت کیں ، شہید بینظیر بھٹو کی کامیابیوںکا ذکر ایک پریس کانفرنس میں نہیں کیا جاسکتا ۔بدھ کے روزوزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  انہوں نے کہا  خواتین کی امپاورمنٹ ، خواتین پولیس سٹیشن اور خواتین کو جج بنایا ، شہید بینظیر بھٹو نے اپنی شخصیت کے مختلف پہلو سے نمایاں کارکردگی دکھائی ، تھر کول کا وہ کوئلہ جسے شہید بی بی نے کالا سونا قرارد یا تھا آج وہی کالے سونے کی وجہ سے پاکستان کو بجلی مل رہی ہے ، بینیظیر بھٹو نے بین الاقوامی سطح پر بے شمار ایوارڈ حاصل کئے ، یہ سب کچھ یوں ہی حاصل نہیں ہوا ، بلکہ اس کے پیچھے ان کی انتھک محنت اور جدوجہد شامل ہیں۔ بی بی شہید نے بیرونی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کی کوشش کی ۔ گزشتہ کئی برسوں میں ڈکٹیٹر شپ نے پاکستان کے تعلقات کو بین الاقوامی سطح پر خراب کرنے کی کوشش کی ، ان تعلقات کو بی بی شہید نے بحال اور مضبوط کیا ، بی بی شہید مزدوروں کے حقوق کیلئے لڑتی رہی ۔ انہوں نے پاکستانی عوام کے حالات کو بہتر بنانے کی جدوجہد جاری رکھا ، وہ ہر سطح پر عوام کے لئے لڑتی اور ان کی آواز بنتی رہیں ، بی بی شہید کا وژن ملک میں چارٹرآف ڈیموکریسی تھا ان کا مقصد اپنے اندرونی معاملات کو بہتر بنانا تھا ، ان کی خواہش تھی کہ ہم ایک دوسرے سے نہیں بلکہ ان سے لڑنا ہے جو ملک میں ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بنے ، چارٹرآف ڈیموکریسی میں بی بی شہید اور نوازشریف کے درمیان ڈائیلاگ کا آغاز ہوا ، 2007میں میثاق جمہوریت کو حتمی شکل دیکر دونوں لیڈران نے دستخط کئے ، وہ صرف دستخط نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کو پیغام تھا کہ آپسمیں سخت اختلافات نہ رکھیں ، ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں ، وہ اپنے تمام تر اختلافات کو بھلا کر ملک اور جمہوریت کی بہتری کے لئے ملکر بیٹھیں ، بیرون ملک جانے سے قبل اپنے معاملات کو بہتر کرنے چاہیے ، آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی کا وژن ہے کہ متحد ہوکر دنیا کا مقابلہ کریں ، بی بی شہید انہیں ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے بارے میں سوچا ، انہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن