ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد لاہور ریجن، وہاڑی جیل ملتان ریجن میں شامل
لاہور (خبر نگار) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا ریجن کی سطح پر انتظامات کی بہتری کے لئے اہم فیصلہ۔ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کو سرگودھا ریجن سے تبدیل کر لاہور ریجن جبکہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کو ساہیوال ریجن سے تبدیل کر کے ملتان ریجن میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اس طرح اب ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کے انتظامی امور ڈی آئی جی لاہور ریجن اور ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کے انتظامی امور ڈی آئی جی ملتان ریجن کے تحت سرانجام دیئے جائیں گے۔ چیف وارڈرز، ہیڈ وارڈرز، وارڈرز اور لیڈی وارڈرز کی سنیارٹی کا تعین متعلقہ ریجن میں ان کی بھرتی اور پروموشن آرڈرز کے حساب سے کیا جائے گا۔ ٹرانسفر اور سنیارٹی کے حوالے سے شکایت کی صورت میں ملازمین 30 دن کے اندر اپنی شکایات جناب انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔