عیدالاضحیٰ پر بنک 30، 29 جون کو بند رہیں گے
کراچی (نیٹ نیوز) سٹیٹ بنک نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی و مائیکرو فنانس بنکس 29 اور 30 جون کو بند رہیں گے۔ تمام بنکس عوامی لین دین کے لیے جمعرات سے اتوار تک بند رہیں گے اور پیر سے کھلیں گے۔