• news

فیروزوالا: سہولیات کا فقدان‘ بے نظیر انکم سپورٹ سنٹر میں گرمی سے متعدد خواتین بے ہوش

 فیروزوالہ (نامہ نگار) فیروز والا، شرقپور اور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بنائے گئے سنٹرز میں رقم کی تقسیم تو ہو رہی ہے مگر امدادی رقم وصول کرنے کیلئے آنے والی خواتین کیلئے مقامی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نہ پینے کا پانی فراہم کیا گیا ہے نہ خواتین کے بیٹھنے کا کوئی مناسب انتظام ہے۔ اس ظالمانہ رویہ پر شہریوں کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ شہریوں کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ مذکورہ ابتر صورتحال کا فوری نوٹس لیکر اصلاح و احوال یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن