• news

نئے منصوبوں کی ترقی کا دار ومدار سیاسی استحکام پر ہے: احسن اقبال

نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ نئے منصوبوں کی ترقی کا دارومدار سیاسی استحکام پر ہے۔ آئندہ انتخابات میں عوام ن لیگ کو 2013ء والا مینڈیٹ دے گی۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ مدت پوری ہونے پر حکومت سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ آئینی مدت پوری ہونے پر 60 سے 90 دن میں نئے انتخابات ہوں گے۔ شاہد خاقان عباسی ہمارا اثاثہ ہیں وہ مخلص ساتھی ہیں۔ وزیراعظم نے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے نیا ادارہ قائم کیا ہے۔ پاکستان کو 4 سال میں تباہ کر دیا  گیا۔ چین بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن