پی ڈی ایم نے سیاست قربان کر کے ریاست کو بچایا: حافظ حمداللہ
اسلام آباد (خبر نگار) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے اپنی سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے۔ 9مئی واقعات پر بھارت کہتا ہے جو کام ہم نہ کر سکے وہ عمران خان نے کر دیا ہے۔ یونان کشتی کا واقعہ افسوسناک، لواحقین کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں گہری ہمدردی ہے۔ سانحہ کے ذمہ دار انسانی سمگلر ہیں۔ حکومت پاکستان سفارتی رابطوں میں تیزی لاکر ہر ممکن ریلیف کی کوشش کرے۔ ان خیالات کا اظہار پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مرکز سمیت چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تھی لیکن عمران خان نے اپنی حکومتوں کو ختم کیا۔ اسمبلیاں توڑیں، اراکین نے استعفیٰ دیئے اور پھر سپیکر کے پاس استعفے واپسی کیلئے جاتے رہے۔