معاشی معاملات حل ہوئے نہ ہی سیاسی استحکام آیا: شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معاشی معاملات حل ہوئے نہ ہی سیاسی استحکام آیا، نہ آئی ایم ایف نے گھاس ڈالی نہ دوست ممالک کام آئے، ا س لیے معاشی بحالی کے قومی پلان کیلیے سپیشل کونسل قائم کی گئی حکومت کابیس کیمپ بینک اکاونٹس اورجائیدادیں دوبئی اورلندن میں ہیں پہلے وہ واپس لائیں لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اپنے منی لانڈرنگ کیسیزختم کرانے آئے تھے۔ غریب کی خدمت نہیں پی ڈی ایم کواپنی مقبولیت کاعلم ہے اس لئے وہ الیکشن کیطرف جانے سے گریزاں ہیں۔ ایسے آڑھت کی دکان بھی نہیں چلتی جسطرح یہ ملک چلارہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکیج میں صرف ایک ہفتہ رہ گیاہے ڈیفالٹ کاخطرہ ابھی ٹلا نہیں آئی ایم ایف سے دسمبر تک کچھ نہیں ملے گا۔