آمدن سے زائد اثاثہ جات ،کرپٹ پریکٹس سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج نیب طلب
لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آج جمعرات22جون کو دوبارہ طلب کر لیا ۔نیب کی جانب سے عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور کرپٹ پریکٹسز کیس میں طلب کیا گیا ہے ۔عثمان بزدار کو مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اثاثوں کا مزید ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے ۔