• news

ٹرانسفارمرز چوری پر کارروائی میں ناکامی، قائمہ کمیٹی کا آئی جیز پولیس کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے بجلی ٹرانسفارمرز کی چوری پر درج کی گئی ایف آئی آر پر کارروائی کرنے میں پولیس کی ناکامی پر صوبوں کے آئی جیز پولیس کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مجرموں کے خلاف کسی بھی قانونی کارروائی میں محکمہ پولیس کے عدم تعاون پر بات کی جائے۔ مجرموں کے خلاف کارروائی، کمیٹی نے پاور ڈویژن کو ایسے واقعات کی ملک بھر میں درج ایف آئی آر کی تفصیلات جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس چئیرمین سردار ریاض محمود خان مزاری کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی کے اراکین نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کو خاص طور پر ٹرانسفارمرز، کیبلز اور دیگر حصوں کی تبدیلی کے حوالے سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں ٹرانسفارمرز اور دیگر پرزوں کی چوری کے بارے میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈسکوز حیلوں بہانوں سے ناقص یا چوری شدہ پرزوں کو بروقت تبدیل نہیں کرتے۔

ای پیپر-دی نیشن