قصور: مبینہ چھاپے کے دوران خاتون جا ںبحق، پولیس تشدد سے موت ہوئی، ورثاء کا الزام
قصور (نمائندہ نوائے وقت) چونیاں پولیس کا ذوالفقار کے گھر رات گئے چھاپہ، گھر میں موجود خاتون پولیس کے تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے گھر داخل ہوتے ہی خواتین پر مبینہ تشدد کیا جس سے ایک رشیداں بی بی نامی خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ پولیس ملازمین ہیڈ کانسٹیبل محمد علی و دیگر دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے۔ پولیس کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوتے ہی پولیس موقعہ سے فرار ہوگئی۔ اہلخانہ کا الزام جبکہ چونیاں پولیس نے الزام کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مبینہ ملزم کے گھر کے صحن میں ایک عمر رسیدہ خاتون سو رہی تھی جو کہ دل کی مریضہ تھی۔ مبینہ ملزم گھر میں موجود نہ پایا گیا تو پولیس ٹیم واپس چلی گئی۔ دوران ریڈ کسی پر تشدد کیا گیا اور نہ ہی کسی سے بدتمیزی کی گئی۔