فیصل آباد میں تین خواتین سے زیادتی، باپ کی سوتیلی بیٹی کے ساتھ درندگی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اوباش افراد نے تین خواتین کو ہوس کا نشانہ بنا دیا، باپ کی سوتیلی بیٹی سے زیادتی، تفصیل کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ ستارہ ٹاؤن میں ملزم مان نے گھر میں گھس کر کاشف جاوید کی بیوی پروین اختر، تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 355 گ ب میں نیاز نے گھر میں گھس کر عابد کی جواں سال بیٹی شازیہ بی بی اور تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ 497 گ ب میں بلال وغیرہ چار ملزمان نے اغوا کرنے کے بعد نوشبہ بی بی کو اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ سمن آباد پولیس رپورٹ کے مطابق علی ٹاؤن کی رہائشی تحمینہ بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نو سال قبل اس کی دوسری شادی افضل کے ساتھ ہوئی تھی اور پہلے شوہر سے اس کی تین بیٹیاں ہیں جو ان کے ساتھ رہتی ہیں، میری عدم موجودگی میں میرا شوہر افضل میری بڑی بیٹی اٹھارہ سالہ کرن بی بی کو اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔