اوکاڑہ، ڈاکوئوں کی 50سالہ خاتون سے زیادتی، لوت مارکر کے فرار
اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ 2 ڈاکوؤں نے گھر میں لوٹ مار کرنے کے بعد 0 5 سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او منصور امان متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئے۔ ایسے سفاک ملزموں کو عبرت کا نشان بنائیں، متاثرہ خاتون کو ہر ممکن انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی، تھانہ حویلی لکھا کے گاؤں باوا طاہر کا رہائشی محمد یونس ولد محمد اپنی بیوی 50 سالہ محتاج بی بی عرف منتاج کے ہمراہ اپنے گھر کے احاطہ میں سوئے ہوئے تھے کہ درمیانی شب نامعلوم ڈاکو اس کے گھر میں داخل ہو گئے، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اْس کی جیب سے 20 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور اسے چارپائی پر ہی لیٹے رہنے کا کہا اور کہا کہ اگر چار پائی سے اٹھے یا شور کیا تو جان سے مار دیں گے۔ ایک ملزم اس پر اسلحہ تانے کھڑا رہا جبکہ 2 ملزمان رہائشی کمرہ میں داخل ہو گئے، جہاں اس کی بیوی سوئی ہوئی تھی دونوں ملزموں نے باری باری اس کی 50 سالہ بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس سے خاتون بے ہوش ہو گئی۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔