• news

فیروزوالہ:کرپشن پرڈی سی آفس کی رجسٹری برانچ کا تمام عملہ تبدیل

فیروزوالہ( نامہ نگار) محکمہ مال کے عملے میں سے نصف درجن دیانتدار ملازمین کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق غیر قانونی ہاو¿سنگ کالونیوں کے پلاٹوں کی فروخت سمیت متعدد سنگین نوعیت کی مالی بدعنوانیوں اور بعض ملازمین کی کرپشن بڑھ جانے کی بناءپر ڈی سی آفس کی رجسٹری برانچ کے تمام عملے کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس برانچ میں یومیہ کرپشن کا اندازہ 4 تا 5 لاکھ روپے لگایا گیا ۔ اس برانچ کی وجہ سے ضلع شیخوپورہ کی اعلیٰ بیورو کریسی میں بھی بدنامی ہو رہی تھی۔ جس کی وجہ سے تمام عملے کو تبدیل کر دیا گیا ہے خیال کیا جا رہا ہے کہ اب اس برانچ میں دیانتدار ملازم لگائے جائیں گے

ای پیپر-دی نیشن