معاشرے کی کردار سازی ، ترقی میں خواتین کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا:بیرسٹر مہرین انور راجہ
لاہور(لیڈی رپورٹر )پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور بیرسٹر مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ معاشرے کی کردار سازی اور ترقی میں خواتین کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔وہ کنیئرڈ کالج کے شعبہ ٹیکسٹائل ڈیزائن کے زیر اہتمام فن پاروں کی نمائش کے موقع پر طالبات اور اساتذہ سے گفتگو کر رہی تھیں۔قبل ازیں کالج پہنچنے پر شعبہ ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کی سربراہ صائمہ جبار نے انکا استقبال کیا۔نمائش میں گھریلو تشدد،ہراسگی،وویمن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے فن پارے رکھے گئے ہیں،بیرسٹر مہرین انور راجہ نے طالبات کے ذوق اور وڑن کی تعریف کی۔