• news

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عیدالالضحی کی تیاریاں عروج پر


لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عیدالالضحی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ شہریوں کی سہولیات کیلئے مویشی منڈیوں میں بھی صفائی آپریشن کیلئے مشینری اور عملہ تعینات کر دیا گیا ہے،جبکہ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر سٹیک ہولڈرز سے اہم میٹینگز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی 9 مویشی منڈیوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن جاری ہے۔تین شفٹوں میں 100 سے زائد ورکرز، 50 سے زائد مشینری صفائی انتظامات کیلئے مامور ہے۔

ای پیپر-دی نیشن