• news

فیروزوالہ:تنورمالکان کی من مانیاں ،مہنگی روٹی ،نان فروخت جاری

 فیروزوالہ( نامہ نگار)تنورمالکان کی من مانیاں جاری، آٹا سستا ہونے کے باوجود نان، روٹی مہنگی فروخت کی جانے لگی۔ سرکاری ریٹ لسٹ تنوروں میں جھونک دی گئی۔امامیہ کالونی فیروز والا دیگر علاقوں میں 60گرام سے 80گرام کی روٹی 15سے 20روپے اور 80 سے 100گرام نان 25سے 50روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ گندم اور آٹا سستا ہونے کے باوجود نان روٹی سرکاری ریٹ پرعوام کو دستیاب نہیں۔ مہنگائی کے مارے شہریوں کا کہنا ہے کہ نان روٹی کی سرکاری قیمت کا اطلاق کہیں نہیں ہو رہا۔نان بائی من چاہی قیمت وصول کر ر ہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کارروائی کرنے سے یکسر گریزاں ہے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں اور ضلعی انتظامیہ کو گراں فروشی کے مرتکب نان بائیوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کریں۔

ای پیپر-دی نیشن