مچھلی کا غےرقانونی شکار کرنےوالے 40 ماہی گےروں کے چالان
قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈائریکٹر فشریز لاہو رڈویژن چوہدری نواز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز مہر معوذ اسلم کا ناجائز شکار کرنیوالوں کیخلاف ایکشن‘ 40ماہی گیروں کیخلاف چالان فشریزکر کے جال وغیرہ قبضہ میں لے لئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز کا کہناتھا کہ دریاو¿ں اور نہروں پر ناکہ بندی سخت کر دی گئی ہے اور ناجائز شکار کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگاکیونکہ محکمہ فشریز کی طرف سے مچھلی پکڑنے پر تین ماہ یعنی یکم جون تا 31اگست تک پابندی لگائی گئی ہے۔