مکہ مکرمہ اور مدینہ اہل اسلام کی تمنا ہیں:مولانا داو¿د رضوی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مولانا پیر محمد داو¿د رضوی نے صاحبزادہ حافظ محمد احمد رضا،صوفی منیر احمد رضوی،محمد فیصل بشیر اور محمد قاسم رضا کی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانگی کے وقت آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت زینت المساجد دارالسلام میں محفل میں خطاب کرتے ہوئے کہامکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پوری دنیا کا مرکز اور اہل اسلام کی تمنا و آرزو ہیں۔اہل محبت اس مقدس سر زمین میں مرنا بھی اپنے لئے بہت بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔خوش نصیب ہیں وہ جنہیں حرمین طیبین کی حاضری بالخصوص مناسک حج کی ادائیگی کی توفیق حاصل ہو۔سفر حرمین میں اس سرزمین کا ادب و احترام بجا لانا بھی بہت ضروری ہے۔صاحبزادہ محمد داد رضوی نے حرمین طیبین روانہ ہونے والے احباب سے وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کشمیر و فلسطین کی آزادی اور سب کی حرمین طیبین حاضری کے لئے دعا کی اپیل کی۔