ذوالفقار بھٹو کے بعد بینظیر نے جمہوری تسلسل برقرار رکھا:طارق نوید
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خواجہ طارق نوید لون ،ممبر پنجاب کونسل پی پی پی مسرت جاوید خلجی ، ممبر پنجاب کونسل پی پی پی خالد اسلام ڈار ،رہنما نعمان عزیز ایڈووکیٹ ،انجینئر خواجہ ایاز نوید لون اور خواجہ ابراہیم نوید لون نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے بعد بےنظیر بھٹو شہید نے جمہوری تسلسل برقرار رکھا، پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کیا،قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ، شہید رانی کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، پوری دنیا میں شہید جمہوریت کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے ، وہ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔ دنیا بھر کے حکمران اور سیاستدان شہیدبینظیر کی جدوجہد بھری زندگی کو بطور ماڈل مطالعہ کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری بھی اسی طرح جمہوری نظام کو مضبوط کرنے میں کوشاں ہیں، پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے ہی غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کی جماعت ہے اور ملکی ترقی کی ضامن ہے ،چیئرمین بلاول بھٹو اپنے نانا اور شہید والدہ کے مشن کو لیکر چل رہے ہیں۔