شہید بینظیر بھٹو نے بنیادی عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کی:ذوالفقار علی بدر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ترجمان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ذوالفقار علی بدر اور نائب صدر سنٹرل پنجاب محمد ارشد جٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام شہیدبینظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب دفتر پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 58ٹکٹ ہولڈر چوہدری حارث میراں گجر کے دفتر میںخطاب کرتے ہوئے کہا امت مسلمہ کی عظیم لیڈر شہید بینظیر بھٹو نے عوام کے حقوق کی بحالی، معاشی و اقتصادی ترقی، پاکستان میں جمہوریت کے قیام، جمہوری اداروں کی بحالی، عدلیہ کے استحکام، خواتین کی خودمختاری اور عوام کو بنیادی حقوق کی رسائی کیلئے انتھک جدوجہد کی۔ شہید بینظیر بھٹو اپنے سیاسی تدبر و فلسفے، لازوال جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کے باعث عوام کے دلوں اور تاریخ ہمیشہ زندہ رہیں گی شہید بینظیر بھٹو نے انتھائی مصروف و مشکل زندگی گذارنے کے باوجود جس طرح ایک بیٹی، بیوی، ماں اور لیڈر کا کردار ادا کیا، وہ ایک روشن مثال ہے شہید بینظیر بھٹو نے ہمیں عوام کے حقوق کیلئے لڑنا اور ان کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنا سکھایا ہے۔