• news

قائد کا گھر اثاثہ، 9 مئی واقعات، شدید قابل مذمت:وفود کا دورہ 


لاہور (آئی این پی) مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے جناح ہا¶س لاہور کا دورہ کیا اور9 مئی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وفد نے کہا جناح ہاﺅس کو دیکھ کر ہمیں بہت دکھ ہوا ہے۔9 مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ ہم سمجھ نہیں پا رہے کہ سیاست کی آڑ میں نوجوان نسل کو کیا سکھایا جا رہا ہے۔ وفد نے کہا کہ ہماری ریڈ لائن پاکستان اور پاک فوج ہے۔ ہم پاکستان سے آگے کسی سیاسی جماعت کو نہیں مانتے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، ہمارا کاروبار اور ہمارے بچے ہیں۔ پاکستانی فوج بارڈر پر دشمن سے لڑ کر قربانیاں دیتی ہے، قائد کا گھر ہمارا قومی ورثہ ہے۔ ہم اس کو کیسے تباہ کر سکتے ہیں۔
جناح ہا¶س دورہ 

ای پیپر-دی نیشن