فیروز والہ، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی بغیر نقشہ منظور سٹیل ملز سربمہر
لاہور‘فیروزوالہ (نامہ نگار) ضلع کونسل کے عملہ انفورسمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور روڈ کے صنعتی علاقہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر میاں حماد اظہر کی سٹیل مل کو سربمہر کر دیا ہے یہ مل ضلع کونسل کے عملے کی ملی بھگت سے نقشہ کی منظوری کے بغیر ہی تعمیر کی گئی تھی اور سال 2001ءسے اس فیکٹری میں آہنی سریا اور لوہے کی دیگر مصنوعات تیار کی جاتی تھیں۔ انفورسمنٹ انسپکٹر ضلع کونسل صفدر باجوہ نے ہمارے نمائندہ کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ 2 جون کو میاں حماد اظہر کو نوٹس دیا گیا تھا کہ مذکورہ فیکٹری نقشہ کی منظوری کے بغیر تعمیر کی گئی ہے جس کو بند کر دیا جائے مگر اس نوٹس کا کوئی جواب نہ دیا گیا۔
حماد اظہر، فیکٹری سیل