مودی کی جوبائیڈن سے ملاقات کے دوران وائٹ ہاو¿س کے باہر زبردست احتجاج
نیویارک واشنگٹن (کے پی آئی+ نیٹ نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملاقات کی۔ بائیڈن مودی ملاقات کے دوران وائٹ ہا¶س کے باہر احتجاج کیا گیا۔ وائٹ ہا¶س کے باہر سکیورٹی کے باوجود مختلف ٹرکوں پر مودی کیخلاف نعرے درج کر لئے۔ سکھوں کے گروپس نے انڈیا شیم شیم اور گو بیک مودی کے نعرے لگائے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد کے موقع پر نیویارک میں انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں نے ان کے خلاف مظاہرہ کیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ مظاہرین نے بڑے بڑے بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر مودی کے انسانیت کے خلاف مظالم اور جرائم پر مبنی نعرے درج تھے۔ دوسری جانب مظاہرین میں بھارتی ہندو بھی شامل تھے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے مودی کے خلاف گاڑیوں پر الیکٹرانک بورڈ بھی لکھوائے۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے سی این این کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اقلیتوںکے حقوق کا تحفظ نہ کیا تو بھارت ٹوٹ جائے گا۔ تاریخ گواہ ہے اور ہم نے دیکھا بھارت جیسے داخلی تنازعات کے نتائج کیا نکلتے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ بھارت جمہوریت پر تشویش کا اظہار سفارتی سطح پر ہونا چاہئے۔ دوسری جانب برطانوی جریدہ نے کہا ہے کہ بھارت جمہوریت کی عالمی درجہ بندیوں میں مسلسل گرتا جا رہا ہے۔ نریندر مودی کی قوم پرستانہ قیادت میں بھارتی جمہوریت کی ساکھ متاثر ہوئی۔ بھارت اپنی ساکھ بچانے کیلئے خفیہ سفارتکاری کی کوشش کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئی دہلی خفیہ سفارتکاری میں کامیاب نہیں ہو رہا۔