کشتی حادثہ : لاہور سے 17 انسانی سمگلر گرفتار، عدالتی کمشن کیلئے صدر اور وزیراعظم کو خط
گوجرانوالہ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ ) یونان کشتی حادثے کی تحقیقات عدالتی کمشن کے ذریعے کرانے کے لیے صدر مملکت اور وزیراعظم کو خط بھجوا دیا گیا۔ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھجوایا ہے۔ متن میں کہا گیا یونان کشتی حادثے کے حقائق منظر عام پر لانے کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے، کمشن سپریم کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل ہونا ضروری ہے۔ آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کشتی ڈوبنے کا حادثہ کیوں پیش آیا اور وجوہات کیا بنیں، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، یونان کشتی حادثہ میں ملوث سمگلرز کیخلاف کریک ڈا¶ن جاری ہے۔ حادثہ میں ملوث انسانی سمگلروں کیخلاف مقدمات کی تعداد 54 ہو گئی۔ ایف آئی اے لاہور زون نے اب تک 17 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے۔ لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لئے گئے۔ ےونان کشتی حادثہ مےں معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والا گوجرانوالہ کا اےک اور نوجوان سامنے آگےا۔ ہسپتال مےں زےرعلاج رہنے والے نوجوان نے نصےحت بھرا وےڈےو پےغام جاری کر دےا۔ اپل سانسی کے رہائشی انضمام نے کہا انسانی سمگلرز سبز باغ دکھاتے ہےں، ےہ جو بتاتے ہےں وےسا کچھ نہےں ہے، نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ بےرون ملک ڈنکی لگا کر ہر گز نہ جائےں، لےبےا سے ےورپ ممالک کا غےر قانونی سفر نہ کرےں، ےہ راستہ موت کا راستہ ہے، آنکھوں کے سامنے لوگوں کو ڈوبتے ہوئے دےکھا، دوستوں اور ساتھےوں کو قبر بھی نصےب نہےں ہوئی، سفر کے دوران کھانا ملتا ہے اور نہ ہی پانی، گٹروں کا پانی پلاےا جاتا ہے۔ ےونان ہسپتال مےں زےر علاج رہنے والے نوجوان انضمام نے اپنے آڈےو پےغام مےں کہا کہ موت کو بہت قرےب سے دےکھا ہے۔ اللہ کا احسان ہے جس نے مجھے دوسری زندگی عطا کی ہے۔ ایف آئی اے نے گجرات سے یونان کشتی حادثہ میں ملوث ایجنٹ کو پکڑ لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم اسرار نے دیگر ملزموں سے مل کر متاثرہ شخص ریحان سے 26 لاکھ لے کر اسے اٹلی بھجوایا تھا۔
کشتی حادثہ