• news

فیروز والہ: بے نظیر پروگرام سنٹر میں دھکم پیل، 4 بچوں کی ماں جاں بحق 


فیروز والہ (نامہ نگار) شرقپور میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں غریب خاتون غزالہ دھکم پیل کے دوران دم توڑ گئی۔ وہ آبادی پرانی بھینی کے محنت کش محمد اشفاق کی بیوی اور 2 بیٹیوں سمیت چار بچوں کی ماں تھی۔ شرقپور کے مرکز میں بھی دھکم پیل کے دوران غزالہ نسیم کے دل پر چوٹ لگی اور وہ ہارٹ اٹیک ہو جانے کی وجہ سے دم توڑ گئی۔ متوفیہ کے خاوند محمد اشفاق نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ اس کی بیوی دل کی مریضہ تھی، اسے 7 برس قبل بھی ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔
خاتون جاں بحق 

ای پیپر-دی نیشن