• news

پنجاب رائٹرز ویلفیئر فنڈ کے سالانہ بجٹ کو بڑھا کر 90 لاکھ کر دیا :عامر میر

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی زیر صدارت پنجاب رائٹرز ویلفیئر فنڈ کا اجلاس الحمراءلاہور میں ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت علی نواز ملک، پنجاب رائٹرز ویلفیئر فنڈ کے بورڈ آف گورنرز کے اراکین بشمول عطاءاللہ قاسمی، ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا، نیلم احمد بشیر، خالد قیوم، عنبرین فاطمہ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مالی معاونت کے خواہشمند لکھاریوں، ادیبوں اور شعراءکی لسٹ مرتب کر کے انکی فوری مدد کی جائے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے کہا کہ پنجاب رائٹرز ویلفیئر فنڈ کے سالانہ بجٹ کو 20 لاکھ سے بڑھا کر 90 لاکھ کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت علی نواز ملک کی تجویز پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ویلفیئر فنڈ کی تقسیم کے طریقہ کار کو شفاف بنانے کیلئے ایک ذیلی سب کمیٹی بھی بنائی جائے گی جوکہ لاہور آرٹس کونسل، پنجاب آرٹس کونسل اور مجلس ترقی ادب کے ذریعے مالی معاونت کے خواہشمندوں کی سکروٹنی کرے گی تاکہ حقدار لکھاریوں، ادیبوں اور شعراءمیں رقم کی تقسیم ہوسکے۔

ای پیپر-دی نیشن