• news

معاشی خودمختاری کیلئے ملک کے قدرتی وسائل پر انحصار کرنا ہو گا:ڈاکٹر بشریٰ مرزا 


 لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا ہے کہ ہمیں ٹیکس نیٹ کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ معاشی خودمختاری کیلئے ملک کے قدرتی وسائل پر انحصار کرنا ہو گا اور سیاحت کے فروغ سے معاشی استحکام ممکن ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے زیر اہتمام پوسٹ بجٹ 2023-24 مباحثہ کے موقع پر کیا۔ تقریب میں چودھری ظفر محمود ، پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل، سلمان عابد، پروفیسر نعیم مسعود و دیگر بھی موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ حکومت کو خود انرجی بنانی چاہئے۔ تھرڈ پارٹی کو شامل نہیں کرنا چاہیے۔آئی ایم ایف سے پروجیکٹ بیسڈ فنڈز لینے کی ضرورت ہے۔ گندم کی سمگلنگ کی روک تھام سے خوراک کا امپورٹ بل کم ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن