• news

یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس :وائس چانسلر کا عہدہ  22 روز سے خالی،اساتذہ و ملازمین کی تنخواہیں رک گئی


لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں وائس چانسلر کا عہدہ 22 روز سے خالی، قائم مقام وائس چانسلر کی عدم موجودگی کے باعث عید کے موقع پر یونیورسٹی اساتذہ و ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی روک دی گئی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یونیورسٹی اساتذہ و ملازمین کو آج تک تنخواہیں ادا نہیں ہوں گی۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر یونیورسٹی اساتذہ و ملازمین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ شدید ذ ہنی اذیت کا شکار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن