• news

 36 پولیس اہلکاروںکے علاج کیلئے 83 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری


لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے 36 اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے 83 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کردی ۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ڈکیتوں، راہزنوں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے مشن میں زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی جلد از جلد بحالی میری اولین ترجیح ہے، ان غازیوں افسران و اہلکاروں کو جلد صحت یابی کو یقینی بنانے میں محکمہ تمام وسائل بروئے کار لائےگا۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی صدارت میں منعقدہ کمیٹی کے اجلاس میں اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے فنڈز جاری کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن