• news

نیشنل مینجمنٹ کورس کے وفد کا لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ،کمشنر کی بریفنگ

لاہور(خبرنگار) نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاءکے وفد نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفد کے شرکاءکو خوش آمدید کہا۔کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے نے وفد کے شرکاءکو لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں،ٹاون پلاننگ ونگ اور میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ بارے میں بھی بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمدعلی رندھاوا نے وفد کو بتایا کہ شہر میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے سگنل فری کوریڈور، روف ٹاپ گارڈننگ، سولرائزیشن اور شجر کاری کے فروغ سمیت اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آئی ٹی کے استعمال سے کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر نئی اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفد کے شرکاءکو ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا بھی دورہ کروایا۔ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں ایک ہی چھت تلے 50 سے زائد سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔دورے کے اختتام پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفد کو سووینیئر پیش کیا۔وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس، پولیس سروس آف پاکستان، سیکریٹریٹ و پوسٹل سروس، نیب اور دیگر سروس گروپ کے سینئر افسران شامل تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ کیپٹن (ر )شاہمیر اقبال ،ایڈیشنل ڈی جی یو پی سید منور بخاری ،چیف انجینئر اسرار سعید ، چیف ٹاون پلانر شکیل انجم منہاس ، قائم مقام چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ فیصل شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن