پولیس ‘سیف سٹیز اتھارٹی نے مغوی بچہ چند گھنٹے میں بازیاب کرالیا
لاہور(نامہ نگار) سیف سٹیز اور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے سبحان نامی بچہ بازیاب کروایا لیا۔ ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ گھر میں سوئے ہوئے بچے کو ملزمہ فرزانہ نے ڈھائی لاکھ روپے کے عوض فروخت کرنے کی غرض سے اغواءکیا۔سیف سٹی کیمروں کی بدولت بچے کو اغواءکرنےوالی خاتون کی نشاندہی ہوئی۔پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لیا اور بچہ بازیاب کروایا۔ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔