• news

مزدور ایکشن کمیٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام احتجا ج

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مزدور ایکشن کمیٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام صوبائی بجٹ میں سرکاری صنعتی ملازمین سے تنخواہوں پنشنوں میں اضافہ کے نام پر تاریخی دھوکہ فراڈ پنشن گریجویٹی لیو انکیشمنٹ میں کمی کٹوتی کےخلاف مختلف صوبائی محکموں کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کےا اور نعرے بازی کی ،گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول جی ٹی روڈ سے بس سٹاپ شیخوپورہ موڑ تک نکلنے والی احتجاجی ریلی کی قیادت ممتاز مزدور قائد حاجی نصیرالدین ہمایوں ملک ،صاحبزادہ محمد سعید حاتم،اعجاز احمد چشتی ،عارف کھوکھر ،عرفان کھوکھر ،حافظ محمد اشفاق،قمر حسین شاہ،عبدالحمید سدھو،محمد یونس گھمن،میاں خالد محمود ، مہر محمد افضل،،ملک ادریس قمر،آجد جاوید،حسن علی،میلاد احمد ڈھلوں،ملک شوکت اعوان،ذکاءاللہ باجوہ،محمد رفیق ڈھلوں،گلزار وڑائچ ،عارف مسیح بھٹی، روشن روشی بھٹی مسیح،مہر لیاقت و دیگر ٹیچرز، لیبر لیڈروں عہدیداروں نے کی اس موقع پر احتجاجی تحریک جاری رکھتے ہوئے ہفتہ 24جون صبح 10 بجے بلدیہ عظمیٰ گوجرانوالہ سے بہت بڑا احتجاجی جلوس وزیر خزانہ پنجاب کےخلاف نکالنے کا اعلان بھی کیا گیا،شرکاءجلوس نے بینرز فلیکسز اٹھا رکھے تھے جن پر متذکرہ مطالبات تحریر تھے۔جبکہ احتجاج میں آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن ،پیپلز لیبر فیڈریشن بیورو،آگیگا پاکستان، آل پاکستان ٹیچرز ایسوسی ایشن، ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن،اتفاق بلدیہ گوجرانوالہ و دیگر مختلف سرکاری صنعتی،تجارتی محکموں کی مزدور نمائندہ یونینز نے بھرپور حصہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن