گوجرانوالہ:چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں صوبہ بھر کے ڈویژنل کمشنرز اور متعلقہ افسران کو عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانورو ں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کو ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایات دیتے ہو ئے کہا گیا ہے کہ صوبائی سطح پر متعلقہ اداروں اور افسران کی کارکردگی کو خصوصی طورپر مانیٹر کیا جائے گا اور شکایات کے ازالہ میں عدم دلچسپی اور کو تاہی برتنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی،چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اورصوبائی وزراءبھی عید کے ایام میں اضلاع کے اچانک دورے کریںگے تاکہ صفائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات کا خود جائزہ لیتے ہوئے ان کی بہتری کےلئے ضلعی انتظامیہ ‘ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور دیگر اداروں کو مزید متحرک بنایا جاسکے،ویڈیو لنک اجلاس میں کمشنر نوید حیدر شیرازی ‘ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن افضال احمد وڑائچ ‘ سی ای جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ‘ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قمر ذیشان اور دیگر افسران نے بھی شر کت کی،چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کےلئے قائم کی گئی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر مناسب سہولیات اور سیکورٹی انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے۔