• news

قوم کو بیوقوف بنانے کا وقت گزر چکا : غلام نبی ورک

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) میونسپل کمیٹی کے سابق کوآرڈی نیٹر و سابق ممبر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کے موجودہ 13 ماہ عوام پر کسی عذاب سے کم نہےں ہیں 13 سیاسی جماعتوں نے 13 مہینوں کے اندر عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں مہنگائی ،بیروزگاری ، لاقانونیت ،افراتفری کو جو عروج ملا ماضی میں اس کی بھی کوئی مثال نہیںملتی بلکہ ان 13 سیاسی جماعتوں نے ملکر23کروڑعوام کیساتھ ایسے ایسے گھناﺅنے مذاق کئے ہیں جس کا انتقام عوام ووٹ کی طاقت سے لیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر چودھری خرم ریاض کاہلوں ، تنویر احسن ایڈووکیٹ ،شعیب مرتضیٰ ورک سمیت دیگربھی موجودتھے حاجی غلام نبی ورک نے کہاکہ قوم کو بیوقوف بنانے کا وقت گزر چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن