• news

شہریوں ‘بیوپاریوں کی رہنمائی کیلئے مویشی منڈیوں میں پولیس کے کیمپ 


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کی مناسبت سے شہر بھر میں لگائی گئی11 مویشی منڈیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ لاہور پولیس کے 4ایس پیز،6 ڈی ایس پیز،8ایس ایچ اوز،28 اَپر سب آرڈینیٹس سمیت ایک ہزارکے قریب اہلکار تعینات ہیں۔مویشیوں کی خرید و فروخت کیلئے آنے والے شہریوں اور بیوپاریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے ڈولفن سکواڈ اور پی آریو کی 12‘12 ٹیمیں بھی پٹرولنگ کر رہی ہیں۔ مویشی منڈیوں میں پولیس کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں شہریوں اور بیوپاریوں کی مدد ورہنمائی کی جائےگی۔ متعلقہ پولیس مویشی منڈیوں کو ایس اوپیز کے تحت چیک کر رہی ہے جبکہ منڈیوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔ناکہ بندی کے علاوہ سیف سٹی کیمروں سے معاونت لی جارہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران کو ضلعی انتظامیہ کے سٹاف کےساتھ مربوط روابط رکھنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن