ہائیکورٹ: بوڑھے والدین کی درخواست پر پولیس نے 9 مئی واقعات میں گرفتاربچے کو پیش کردیا
لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کے واقعات کے دوران گرفتار بوڑھے والدین کے بچے کی بازیابی کی درخواست پر پولیس حکام نے عدالتی حکم پر بچے کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کردیا۔عدالت نے بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے درخواست گزار روبینہ خوشنود کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزارروبینہ خوشنود نے بیٹے منیب کی بازیابی کےلئے اپنے شوہر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔سماعت پر پولیس نے بچے کوعدالتی حکم پر بازیاب کروا کر لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا ایک ماہ 10 دن بعد جواں سالہ بیٹا ملنے پر عدالت میں موجود والدین کے خوشی سے آنسو نکل آئے۔ عدالت نے ایس پی سکیورٹی اور سی سی پی او لاہور پیش کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے ان کی جگہ پولیس حکام نے بچے کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کیا۔ بازیاب منیب نے کہا کہ میں اپنے دوست کے گھر تھا، مجھ پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔