• news

فیروز والہ : ٹریفک حادثات میں 2افراد ہلاک‘4 زخمی


 فیروزوالہ(نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ قلعہ ستار شاہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کا ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہو کر کے کنارے کھڑے ڈالا سے ٹکرا گئی ‘ ٹریکٹر سوار نوجوان افضل ہلاک جبکہ دو سگے بھائی علی شیر اور دانش زخمی ہوگئے ‘جن کو ہسپتال داخل کرایا دیا گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی ۔جی ٹی روڈ پر تیز رفتار بس بے قابو ہو کر موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی‘ نوجوان نصیراحمد ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 
پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن