• news

 ترقی پانے والے 1101 پولیس اہلکاروں کا انویسٹی گیشن ونگ میں تبادلہ


لاہور(نامہ نگار) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ترقی پانے والے 1101 اہلکاروں کا انویسٹی گیشن ونگ میں تبادلہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ 782 تفتیشی افسران اور 319 ہیڈ کانسٹیبل انویسٹی گیشن ونگ آنے والوں میں شامل ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سمیت ڈویژنل دفاتر سے بھی نفری نکال کر تھانوں میں بھجوانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ نئے تفتیشی افسران کو زیادہ کرائم والے تھانوں میں تعینات کیا جائےگا۔تعداد بڑھنے سے تفتیشی افسران پر زیر تفتیش مقدمات کا بوجھ کم ہو گا۔تفتیشی افسران کی کمی پوری ہونے سے تفتیش کے نظام میں بہتری آئےگی۔شہریوں کو انصاف کی ہر ممکن فراہمی یقینی بنانے کےلئے دن رات کوشاں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن