• news

ڈکےتی چوری کی وارداتےں‘ شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

قصور+ نارنگ منڈی(نمائندگان نوائے وقت) متعدد وارداتوں مےں کئی شہری لٹ گئے۔ شاہد رضا نے تھانہ اے ڈویژن میں درخواست دی کہ کالی پل کے قریب ڈاکوو¿ں نے مجھ سے موٹر سائیکل چھین لی۔ بستی لعل شاہ کے رہائشی عاقب علی نے تھانہ اے ڈویژن میں اطلاع دی کہ چور میرے گھر سے دو قیمتی مرغے، دس چوزے، پنکھا، لوہے کا سامان، سکریپ و دیگر سامان لے گئے۔ شہروز نے پولیس تھانہ اے ڈویژن میں اطلاع دی کہ کھارا روڈ کے ڈاکوو¿ں نے میرے بھائی سے فون چھین لےا۔ شہباز نے تھانہ صدر قصور میں اطلاع دی کہ سٹیل باغ کے قریب ڈاکوو¿ں نے مجھ سے نقدی اور موبائل چھین لےا۔محمد آصف نے تھانہ کنگن پور میں اطلاع دی کہ فتوکی روڈ پرڈاکوو¿ں نے 65 ہزار روپے چھےن لئے۔ تھانہ الہ آباد میں نامعلو م نے اطلا ع درج کرائی کہ ڈاکوو¿ں نے مجھ سے نقدی اور موبائل چھین لےا۔ رانا شہزاد نے تھانہ کھڈیاں میں اطلاع دی کہ تین ڈاکوو¿ں نے منڈی موڑ کے قریب میری فارمیسی سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے لوٹے ہیں۔ اویس نے تھانہ راجہ جنگ میں اطلاع دی کہ گیس پلانٹ کے قریب ڈاکوو¿ں نے 3 لاکھ 60 ہزار روپے چھےن لئے ۔پولےس نے مقدمات درج کر لئے۔علاوہ ازےں نارنگ کا رہائشی منیر ساتھیوں کے ہمراہ قربانی کے جانور لینے شاہ پور کانجا مویشی منڈی جارہاتھاکہ نارووال مریدکے روڈپر رستم پورہ ٹول پلازہ کے قریب تین ڈاکو¶ں نے ساڑھے 23 لاکھ روپے چھین لئے۔ جبکہ نوید اسلم بنک سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے نکلواکر جارہاتھاکہ محمدی والا روڈپر دو ڈاکو¶ں نے نقدی اور دوموبائل چھین لیے۔

ای پیپر-دی نیشن