• news

گیس صارفین کی شکایات کو فوری حل کیا جا رہا ہے :احسان اللہ بھٹی 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار خصوصی ) جنرل منےجر سوئی گیس شیخوپورہ ریجن احسان اللہ بھٹی نے کہا کہ گیس صارفین کی اووربلنگ خراب میٹر اور لوڈشیڈنگ کی شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے جبکہ گیس چوروں کیخلاف وسیع پیمانے پر کارروائیاں کی جا ری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈی سوئی گیس عامر طفیل کی ہدایت پر سوئی گیس آفس میں کھلی کچہری میں مختلف علاقوں سے آئے صارفین سے خطاب کرتے کیا اس مو قع پر چیف انجینئر عمر حیات ،سیلز آفیسر نوید قریشی ،منور حسین،چاند شکیل ،کاشف رضا ،یوسف زاکر ،عمر اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن