سابق رکن صوبائی اسمبلی خان شیر اکبر کے گھر پولیس کا چھاپہ‘ والدہ سے پوچھ گچھ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی خان شیر اکبر خان کے گھر پر گذشتہ رات پولیس کا چھاپہ ،سول اور پولیس وردیوںمیں ملبوس اہلکاروں نے سابق رکن صوبائی اسمبلی شیر اکبر کی والدہ سابق رکن قومی اسمبلی بیگم محمود اکبر خان سے پوچھ گچھ کی اور گھر کی مکمل تلاشی لی مگرشیر اکبر خان گھر میں موجود نہ تھے بعدازا ں معززین علاقہ سے گفتگو کے دوران سابق ایم این اے بیگم محمود اکبر خان نے کہاکہ چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہماری سیاست خالصتاً پاکستان کی خودمختاری ،عوامی ترقی اور علاقہ کی خوشحالی ہے ۔ ہمارے خاندان نے ہمیشہ اداروں کے احترام کو یقینی بنایا ہے ۔