بجٹ عوام دوست اور معاشی اصلاحات کا محور ہے: چوہدری شہباز
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 142چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ عوام دوست اور معاشی اصلاحات کا محور ہے جس کے تحت تمام شعبوں میں نمایاں بہتری آئے گی وفاقی حکومت کانیا بجٹ ملکی خود مختاری کا ذریعہ اور اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے کا وسیلہ ثابت ہوگا، آئی ایم ایف سے قرض کے معاہدہ میں تاخیر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی طرف سے سیاسی عزائم کی تکمیل کی خاطر کی جارہی ہے پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پیشگی مکمل کردی ہیں ، اپنے ایک بیان میں چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں بد تر ین لو ٹ مار، کر پشن اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔