پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں خانہ بدوشوں کا ٹولہ ہے: سجاد حسےن
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 141 پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں خانہ بدوشوں کا ٹولہ ہے جو بدترین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے عمران نیازی کےساتھ جو ہورہا ہے مکافات عمل ہے، آنےوالا وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہی ہے پارٹی کو مضبوط بنانے کےلئے ہر ممکن کوشش کرینگے مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا مقصد پاکستان کی ترقی ،عام کی بے لوث خدمت اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے بہت جلد وطن عزیز بحرانوں سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوجا ئے گا۔