مےڈےکل سٹور مالکان کو پروفےشنل ٹےکس کی آڑ مےں ٹےکس لگانے کی مذمت کرتے ہیں: اظہر قےوم چےمہ
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) ڈرگسٹ اےنڈ کےمسٹ اےسوسی اےشن کے صدر اظہر قےوم چےمہ اور سےکرےٹری جنرل خالد اختر نے محکمہ اےکسائز اےنڈ ٹےکسےشن کے جانب سے مےڈےکل سٹور مالکان کو پروفےشنل ٹےکس کی آڑ مےں ٹےکس لگانے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کے ملازمےن اس ٹےکس کی آڑ مےں نہ صرف اپنی تجورےاں بھرنے لگے ہےں بلکہ دکانداروں اور مےڈےکل سٹورمالکان کو بلےک مےل بھی کرنے لگے ہےں اگر ےہ سلسلہ ختم نہ ہوا تو شہر بھر کے مےڈےکل سٹور مالکان شٹر ڈاﺅن ہڑتال کرتے ہوئے محکمہ اےکسائز کے ملازمےن کی چےرہ دستےوںکے خلاف احتجاجی دھرنا دےں گے۔