• news

انجمن اساتذہ گوجرانوالہ کے وفد کی سی ای اوایجوکیشن سے ملاقات


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )انجمن اساتذہ پاکستان ضلع گوجرانوالہ کے صدر رانا محمد شاذب خاں کی قیادت میں وفد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد اعظم کاشف سے ملاقات کی جس میں ضلع بھر کے ڈینگی فوکل پرسن کو چھٹیوں کے کنوینس الانس کی کٹوتی سے استثنی دینے کے لیے ڈسٹرکٹ اکا ﺅنٹ آفیسر کو خط لکھنے اور وقت پر نان سیلری بجٹ سکولوں کے اکانٹ میں منتقل کروانے پر شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ اساتذہ کے مسائل سے آگاہ کیا جن میں فی میل اساتذہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ سے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے خوار ہونا پڑھ رہا ہے سابقہ پریکٹس کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوانے کی اجازت دی جائے۔ نیز انصاف آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کو بقایاجات سمیت تنخواہوں کے حصول کے لئے کوششیں کی جائیں ۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور مزید کہا تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے کےلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ اساتذہ بھی تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گرمیوں کی چھٹیوں میں تعلیمی اداروں کی صفائی ستھرائی اور پودوں کا خاص خیال رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن