• news

بچت ایکسپو کا دوسرا ایڈیشن، سستی اشیاء کا بازار آج سجے گا

کراچی(کامرس رپورٹر)عوامی پزیرائی حاصل کرنیوالی بچت ایکسپو کا دوسرا ایڈیشن 22سے 25جون2023کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد عوام الناس کو ذی الحج کے مقدس مہینے میں رعایتی نرخ پر بنیادی اشیاء کے حصول کا موقع فراہم کرنا ہے۔ تین روزہ بچت ایکسپو کا افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری کریں گے۔ بچت ایکسپو کے پہلے ایڈیشن کو عوام اور میڈیا کی جانب سے ملنے والی بھرپور پذیرائی ملی اور سخت معاشی حالات میں بچت کا موقع فراہم کرنے والے اس ایونٹ کو عوامی سطح پر سراہا گیا۔ ایونٹ کے آرگنائزر بدر ایکسپو سلوشن نے اپنی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے دوسرے ایڈیشن کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ پہلے ایڈیشن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

ای پیپر-دی نیشن