• news

چیئرمین اوگراآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کریں

لاہور(کامرس رپورٹر ) آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے چیئرمین اوگرا مسرور احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی ابھرتی ہوئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مسائل حل کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ پٹرولیم انڈسٹری کے فروغ کیلئے اوگرا کے ساتھ ملکر لائحہ عمل بنانے کیلئے تیار ہیں۔ اس حوالے سے چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن طارق وزیر علی نے چیئرمین اوگرا مسرور احمد کو خط بھی لکھا جس میں انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ چیئرمین اوگرا اپنی ٹیم کے ہاتھوں انڈسٹری کے مسائل حل کروانے میں بے بس محسوس ہوتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ FX نقصانات کا ازالہ، قیمت طے کرنے کا فارمولا، OMC مارجن پر نظر ثانی، ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ اور OMC لائسنسوں کی تجدید جیسے کئی مسائل کچھ سالوں سے حل طلب ہیں جبکہ اس حوالے سے چیئرمین اوگرا کو متعدد بار آگاہ بھی کیا جا چکا۔ طارق وزیر علی نے کہا کہ یہ تمام معاملات اوگرا کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ لیکن ادارے نے ہمیشہ ان معاملات کا حل دوسرے محکموں پر ڈالا ئیے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے 14 جون کو لکھا جانے واکا خط بھی اوگرا کا اپنے فرائض سے بری الزمہ ہونے کی ایک کڑی ہے جس میں ادارے نے 2006 کے پٹرولیم لیوی رولز لاگو کیے ہیں۔ شیل کمپنی کا پاکستان سے نکل جانے کا معاملہ پٹرولیم انڈسٹری کی مخدوش صورتحال کا پیش منظر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین اوگرا اپنا کلیدی کردار ادا کریں، اور انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچائیں۔

ای پیپر-دی نیشن