• news

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے یو ایس ایڈ ٹیم کا کراچی چیمبر کا دورہ

کرا چی (کامرس رپورٹر)یو ایس ایڈ ٹیم میں شامل ایف ڈی آئی موبلائزیشن سپیشلسٹ محسن ملک اور لیڈ کنسلٹنٹ آن پائپ لائن آرگنائزیشن کمال علی نے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) سے تعاون طلب کیا ہے اور یو ایس ایڈ انویسٹمنٹ پروموشن ایکٹیویٹی کے تحت انویسٹمنٹ پائپ لائن پروگرام کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی فرمز کی شرکت کی ترغیب دی جائے گی۔محسن ملک نے کے سی سی آئی کے صدر محمد طارق یوسف، نائب صدر حارث اگر اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان انویسٹمنٹ پائپ لائن پروگرام ڈیڑھ ماہ قبل شروع کیا گیا تھا 

ای پیپر-دی نیشن